بلوچستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کوئٹہ کےانتخابات کے شیڈول کا اعلان

52

بلوچستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآپریٹوہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کوئٹہ کےانتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر بلوچستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی لمیٹڈ کے مطابق انتخابات 16 دسمبر 2025 کو منعقد ہوں گے، جس کے لیے تمام مراحل کی تاریخیں جاری کر دی گئی ہیں۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق نامزدگی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 دسمبر 2025 ،نامزدگی فارم کی واپسی 4 دسمبر 2025،اعتراضات جمع کرانے کی تاریخ 5 دسمبر 2025،نشاندہی کا اعلان 6 دسمبر 2025،حتمی فہرست کا اجراء 8 تا 9 دسمبر 2025،انتخاب کا دن 16 دسمبر 2025ہے۔انتخابی عمل سکندر جمالی آڈیٹوریئم سول سیکرٹریٹ میں 9 بجے تا شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ایسوسی ایشن کے مطابق انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے سوسائٹی کا باقاعدہ ممبر ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں