بلوچستان ، سرکاری جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کی جولائی 2026 کی تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی کیلئے 49 کروڑ 59 لاکھ 29 ہزار 965 جاری

17

حکومت بلوچستان نے سرکاری جامعات کے اساتذہ اور ملازمین کی جولائی 2026 کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے 49 کروڑ 59 لاکھ 29 ہزار 965 روپے جاری کر دیے۔محکمہ خزانہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کی سرکاری جامعات اور ان کے ذیلی کیمپسز میں جولائی 2026 کی تنخواہیں اور پنشن ادا ئیگی کے لیی495.929 ملین روپے جاری کردئیے گئے ہیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ بلوچستا ن کو 17 کروڑ 18 لاکھ 48 ہزار 732 روپے ،بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز (بیوٹمز) کے لیے 8 کروڑ 33 لاکھ 64 ہزار 669 روپے جاری کیے گئے ہیں۔اسی طرح سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو 6 کروڑ 41 لاکھ 76 ہزار 775 روپے، لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر، واٹر اینڈ میرین سائنسز کو 5 کروڑ 75 لاکھ 77 ہزار 811 روپے، یونیورسٹی آف تربت کو 3 کروڑ 9 لاکھ 79 ہزار 330 روپے اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کو 1 کروڑ 83 لاکھ 21 ہزار 282 روپے فراہم کیے جائیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی آف لورالائی کے لیے 1 کروڑ 46 لاکھ 88 ہزار 96 روپے، میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے لیے 1 کروڑ 62 لاکھ 49 ہزار 628 روپے، یونیورسٹی آف گوادر کے لیے 1 کروڑ 41 لاکھ 68 ہزار 197 روپے، بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل سائنسز کوئٹہ کے لیے 80 لاکھ 48 ہزار 445 روپے، یونیورسٹی آف مکران پنجگور کے لیے 1 کروڑ 20 لاکھ 7 ہزار روپے جبکہ یونیورسٹی آف بلوچستان خاران کیمپس کے لیے 45 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔محکمہ خزانہ نے ہدایت کی ہے کہ رقم کی ادائیگی مالیاتی قواعد، قانونی تقاضوں اور گرانٹ ان ایڈ رولز 2022 کے مطابق کی جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ اس مد میں پہلے سے کوئی رقم وصول نہ کی گئی ہو، بصورت دیگر متعلقہ حکام ذمہ دار ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں