بلوچستان بلوچ قوم کی شناخت، تاریخ اور وطن ہے،نواب اسلم رئیسانی

22

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان بلوچ قوم کی شناخت، تاریخ اور وطن ہے، بلوچستان کی کسی بھی قسم کی تقسیم ہرگز قبول نہیں۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ بلوچستان کی وحدت اور جغرافیائی سالمیت بلوچ قوم کے لیے محض ایک سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ بلوچوں کی قومی شناخت اور اجتماعی وجود کا بنیادی حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک بلوچ قوم، ایک بلوچ وطن۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں