بلوچستان قدرتی وسائل سے ما لا ما ل ہے اور سرما یہ کا ری کیلئے بہترین ہے، چین

3

عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے میں منسٹر قونصلر مسٹر یانگ گوانگ یوان نے بلو چستان میں مو جو د سرما یہ کا ری کے مواقعوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ بلوچستان قدرتی وسائل، معدنیات اور جغرافیائی اہمیت کے باعث سرمایہ کاری کے لیے ایک انتہائی موزوں خطہ ہے جہاں پاک چین تعاون کے ذریعے وسیع اقتصادی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزعوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے اسلام آباد میں ایوان صنعت و تجا رت کو ئٹہ بلو چستان کے صدر حاجی محمد ایوب مر یا نی ساؤتھ ایشیا سینٹر فار ریجنل ریسرچ اسلام آباد کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں منعقدہ ایک اہم ملاقات کے دوران بلوچستان میں سرمایہ کاری، تجارت اور کاروباری مواقع کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اوربلوچستان کی کاروباری برادری اور چینی سرمایہ کاروں کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے، مشترکہ کاروباری منصوبوں کے امکانات اور خطے میں ابھرتے ہوئے اقتصادی مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان قدرتی وسائل، معدنیات اور جغرافیائی اہمیت کے باعث سرمایہ کاری کے لیے ایک انتہائی موزوں خطہ ہے جہاں پاک چین تعاون کے ذریعے وسیع اقتصادی فوائد حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

منسٹر قونصلر مسٹر یانگ گوانگ یوان نے بلوچستان کے معدنیات اور کان کنی کے شعبے میں موجود بے پناہ امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چینی کمپنیاں اس شعبے میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہیں۔

انہوں نے بزنس ٹو بزنس (B2B)روابط کے فروغ، سرمایہ کاروں کے درمیان براہِ راست رابطوں اور مشترکہ تجارتی سرگرمیوں کے انعقاد کے لیے اپنے دفتر کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ دوستی اور اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے نجی شعبے کا کردار نہایت اہم ہے، جبکہ بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع دونوں ممالک کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔

اس موقع پر کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ایوب خان مریانی نے منسٹر قونصلر کو کوئٹہ چیمبر کے دورے اور مقامی کاروباری برادری سے براہ راست ملاقات کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ ایسے دورے نہ صرف تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے بلکہ بلوچستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے چینی سرمایہ کاروں کو آگاہ کرنے کا بھی مثر ذریعہ بنیں گے۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقوں نے پاک چین اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے، کاروباری وفود کے تبادلے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون کے امکانات کو عملی شکل دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں