کارروائیوں کے دوران 1,638 کلوگرام آئس (کرسٹل) اور 620 کلوگرام چرس قبضے میں لے کر تلف کی گئی۔ بلوچستان میں گزشتہ دو برس کے دوران 27 ہزار سے زائد غیر ملکی شراب و بیئر کی بوتلیں اور کین بھی قبضے میں لے کر تلف کیے گئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ منشیات کے خلاف جنگ میں حکومت بلوچستان کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے اور نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔ گزشتہ دو برس کے دوران بلوچستان میں 133 ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات ضبط اور تلف کی گئی
جبکہ کارروائیوں کے دوران 1,638 کلوگرام آئس (کرسٹل) اور 620 کلوگرام چرس قبضے میں لے کر تلف کی گئی۔ بلوچستان میں گزشتہ دو برس کے دوران 27 ہزار سے زائد غیر ملکی شراب و بیئر کی بوتلیں اور کین بھی قبضے میں لے کر تلف کیے گئے۔
منشیات کے خلاف یہ کارروائیاں حکومت کے اس پختہ عزم کا اظہار ہیں کہ نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھا جائے گا۔ منشیات کے خاتمے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں مزید مؤثر بنائی جائیں گی۔ منشیات سے پاک بلوچستان ہماری اولین ترجیح ہے اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام جاری رکھیں گے، میر سرفراز بگٹی۔









