بلوچستان فوڈاتھارٹی کاکھلے خشک دودھ کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن ،5دوکانیں سیل اور6افراد گرفتار

19

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایات پر بچوں کے غیر رجسٹرڈ، غیر برانڈڈ اورکھلے خشک دودھ کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلے میں سرکی روڈ، نواں اڈہ اور بڑیچ مارکیٹ میں کارروائیاں کی گئیں، جہاں 5 دکانیں سیل اور 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد اچکزئی، اسپیشل مجسٹریٹ اعجاز حسین کھوسہ اور اسپیشل مجسٹریٹ عزت اللہ نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں کیں۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ بچوں کے لیے غیر رجسٹرڈ، غیر برانڈڈ اور کھلے خشک دودھ کی فروخت کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں