بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی جاوید احمد خان کو برطرف کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کامران ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل بینچ نے سماعت کی۔
عدالت نے چیئرمین بی ڈی اے کو 24 گھنٹے کے اندر دفتر چھوڑنے اور مراعات واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت قانون کے مطابق نئے چیئرمین کی تعیناتی عمل میں لائے، چیئرمین بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی تعیناتی غیر قانونی عمل تھا۔ایسی تعیناتیاں قابلِ تعریف نہیں، مذکورہ چیئرمین کے خلاف نیب انکوائریاں موجود ہیں۔









