بلوچستان اسمبلی: ہم بلوچستان کی بیٹیوں کی آواز ہیں، وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں، ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے، مینا مجید بلوچ

Meena Majeed 32

انہوں نے کہا کہ اسما جتک کو پہلے اغوا کیا گیا اور ان کے خاندان کے تین افراد کو شہید کیا گیا۔

بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مینا مجید بلوچ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بطور رکن اسمبلی صوبے میں ہماری بہنوں کے ساتھ ہونے والے ظلم پر افسوس ہوتا ہے۔ قلات، خضدار اور جھالاوان بیلٹ میں آج بھی جہالت ہے اور خواتین کے ساتھ ظلم ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسما جتک کو پہلے اغوا کیا گیا اور ان کے خاندان کے تین افراد کو شہید کیا گیا۔ مینا مجید بلوچ نے کہا کہ ہم بلوچستان کی بیٹیوں کی آواز ہیں، وہ خود کو تنہا نہ سمجھیں، ہم ایوان میں ان کی آواز بنیں گے اور ظلم کے خلاف بولیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں