21

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ پاکستان کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

آسٹریلیا نے دورہ پاکستان میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔ آسٹریلیا نے دورہ بنگلا دیش کے لیے بھی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کیا ہے۔

دورہ بنگلا دیش میں آسٹریلیا نے 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

پاکستان کے ساتھ ون ڈے سیریز میں میچل مارش آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

اس کے علاوہ الیکس کیری ،نیتھن ایلس ، کیمرون گرین ، جوش انگلس ، میتھیو کہنیمن، مارنوس لبوشین، رائلی میریڈیتھ اولی پیک ، میتھیو رنشا، تنویر سانگھا، لیام اسکاٹ ، میتھیو شارٹ ، بلی اسٹینلیک اور ایڈم زمپا بھی آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں