ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز؛ پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دے دی

42

اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دے دی۔

دوحہ کے ویسٹ اینڈ پارک انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے 49.2 اوورز میں 313 رنز بناتے ہوئے بھارت اے کو جیت کے لیے 314 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے حسن نواز 79 ، معاذ صداقت 59 اور فرحان یوسف 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ بھارت کی جانب سے ہرشت رانا ، پرنس یادیو ، سوریانش اور وپراج نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، ایوش بادونی نے بھی ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں