اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ،8کاروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار کر کے 4کروڈ82 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی392.48 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی ۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے پیٹ سے 230 گرام وزنی 38ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد ، جناح ایئرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر کے بیگ میں کپڑوں میں جذب 6.25 کلو آئس برآمد ، جیکب آباد کے قریب گاڑی سے 36کلو چرس،13.4کلو آئس برآمد کر کے ملزم گرفتار ، شیخوپورہ میں موٹر سائیکل سوار ملزم سے 7.2کلو چرس،2.2کلو افیون،1کلو آئس برآمد ، رنگ روڈ پشاور کے قریب رکشہ سے 3.6کلو چرس برآمد کر کے 2ملزمان گرفتار ، جامشورو ٹول پلازہ کے قریب ملزم سے 1کلوگرام ویڈ برآمد ، ہزار گنجی کوئٹہ کے قریب سے 300کلوگرام افیون برآمداور جنجال گوٹھ کراچی کے قریب سے 21.6کلوگرام چرس برآمد کی گئی ۔
کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997ء کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔









