بالی ووڈ کی معروف اداکارہ و فلمی ہیروئن ایشوریا رائے نے ہراسانی کا شکار ہونے والی خواتین کو پیغام دیا کہ ہراسانی کا ذمہ دار لباس یا لپ اسٹک نہیں ہے، آنکھیں نہیں چُرائیں، مسئلے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالیں اور اپنی وقعت کوکم نہ کریں۔
ایشوریا رائے نے خواتین کی حفاظت اور عوامی مقامات پر ہراسانی جیسے سنگین مسئلے پر ایک بار پھر دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔
ایک ویڈیو میں انہوں نے سڑکوں پر ہونے والی ہراسانی کے خلاف نہ صرف آواز اٹھائی بلکہ متاثرہ خواتین کو خود پر یقین رکھنے اور الزام سے بچنے کا پیغام بھی دیا۔
انہوں نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا لباس یا لپ اسٹک ذمہ دار نہیں۔ اسٹریٹ ہراسمنٹ کبھی بھی آپ کی غلطی نہیں ہوتی۔









