ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ترجمے ٹول کو فیس بک اور انسٹاگرام کی ریلز پر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق میٹا کی جانب سے جلد ہی مذکورہ ٹول متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، اس کے ذریعے ریلز کو خودکار طور پر دوسری زبان میں ڈب کیا جا سکے گا، یہ فیچر اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے ترجمہ شدہ آڈیو کو دوسری آواز میں کسی بھی زبان میں ترجمہ کرنے کے اہل ہوگا۔
فی الحال مذکورہ فیچر کے تحت صارفین ریلز کا ترجمہ صرف انگریزی سے ہسپانوی اور ہسپانوی سے انگریزی زبان میں کر سکتے ہیں۔
اے آئی ٹرانسلیشن ٹول کو میٹا نے گزشتہ سال اپنے کنیکٹ ایونٹ کے دوران پیش کیا تھا۔









