ایکنی، کیل مہاسے اور علاج

24

ایکنی بہت سی خواتین کا اہم مسئلہ ہے اکثر خواتین کو یہ بات نہیں معلوم کہ ایکنی قابلِ علاج ہے۔چہرے کا بدنما ہونا کسی کو بھی پسند نہیں ہر خاتون یہ چاہتی ہے کہ وہ خوبصورت دکھائی دے یہی وجہ ہے کہ خواتین اپنے چہرے کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے مختلف لوشنز اور کریموں کا استعمال کرتی ہیں جو ایکنی کی بڑی وجہ بھی بنتی ہیں۔

اس کے علاوہ ایکنی میں پھنسیاں اور مواد بھرے دانے شامل ہیں اور بعض اوقات اس سے پوری جلد متاثر ہوتی ہے اور شدید قسم کی ایکنی پھوٹ پڑتی ہے اور جلد کے مسائل پر قابو پانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔
اس کا علاج ایک تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع ہے اور اس کے ساتھ ساتھ غذائی پرہیز بھی ہے۔چہرے کو کلینزنگ کرنے کے بعد بلیک ہیڈز کو نکالنا اور ان کی تشکیل کو روکنا ہے اس کے ساتھ ساتھ جلد کے چکنے پن کو کم کرنا اور اس پر قابو پانا ہے اور جہاں تک ممکن ہو جلد کو خشک رکھنا چاہئے اور اہم بات یہ ہے کہ کیل مہاسوں اور کالے دانوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش نہ کریں اگر آپ انہیں خود نکالنے کی کوشش کریں گی تو آپ کی جلد خراب ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں