تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نور کی صحت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں اوران کی پہلی سرجری کراچی کے نجی اسپتال میں کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے، جس کے دوران متاثرہ حصوں سے مردہ جلد کو ہٹا دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ماہ نور کے اہل خانہ کے مطابق آپریشن کے بعد ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے، تاہم تیزاب سے لگنے والے زخموں کے باعث انفیکشن کا خطرہ برقرار ہے، جس کے پیش نظر انہیں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مرحلہ وار سرجریز کی جا رہی ہیں جن میں متاثرہ جلد کو ہٹانے کے ساتھ نئی جلد کی پیوندکاری (اسکن گرافٹنگ) بھی شامل ہے۔
اس سلسلے میں منگل کو پہلی سرجری کی گئی جو 8 گھنٹوں سے زائد وقت تک جاری رہی۔ہسپتال ذرائع کے مطابق پلاسٹک سرجنز نے ڈاکٹر ماہ نور کے چہرے پر معمولی گرافٹنگ کا عمل مکمل کر لیا ہےجبکہ فی الحال کوئی بڑی یا میجر سرجری نہیں کی گئی۔
ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق مریضہ کی حالت کو مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے اور ضرورت کے مطابق مزید علاج جاری رکھا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر ماہ نور کا تیسری بار مکمل طبی معائنہ کیا گیاجس میں پلاسٹک سرجنز کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے ماہر سرجن بھی شامل تھے۔
تیزاب گردی کا شکار ڈاکٹر ماہ نورکی پہلی سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی
31









