جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیر اہتمام21 جولائی سے بلدیہ پارک میں چھ روزہ فہم القرآن کلاس کا آغاز ہوگا

33

جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیر اہتمام21 جولائی سے بلدیہ پارک میں چھ روزہ فہم القرآن کلاس کا آغاز ہوگا۔مدرس ممتازعالم دین شیخ القرآن والحدیث پروفیسر ڈاکٹرمحمداسماعیل ہوگا۔ان خیالات کااظہارامیر جماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند،جنرل سیکرٹری اعجاز محبوب اور نائب امیر مولانا عبدالحمید منصوری نے صوبائی سیکرٹریٹ میں جماعت اسلامی کوئٹہ کیاجتماع کارکنان بسلسلہ تیاری فہم القرآن سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرجماعت صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری پروفیسرسلطان محمدکاکڑ نے درس قرآن دیا۔

مقررین نے کہا کہ جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیر اہتمام چھ روزہ فہم القرآن کلاس کا انعقاد21 جولائی سے بلدیہ پارک کوئٹہ میں کیا جائے گا۔

کلاس روزانہ صبح سوا چھ بجے سے ساڑھے سات بجے تک جاری رہے گی، جبکہ ممتاز عالم دین، شیخ القرآن والحدیث، پروفیسر ڈاکٹر مولانا محمد اسماعیل شرکائ کو قرآنِ کریم کا درس دیں گے۔مقررین نے کہا کہ قرآنِ مجید کو سمجھنا ہر مسلمان کی بنیادی ضرورت ہے، اور یہ فہم القرآن کلاس عوام الناس کو قرآنِ کریم کے پیغام اور بنیادی مفاہیم آسان، عام فہم اور مؤثر انداز میں سمجھنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔

انہوں نے کوئٹہ کے شہریوں، تاجروں، نوجوانوں، طلبہ، اساتذہ اور بالخصوص قرآنِ کریم کو سمجھنے کے شوقین افراد سے اپیل کی کہ وہ اپنے اہلِ خانہ، مردوں، خواتین اور بچوں سمیت اس بابرکت علمی و تربیتی پروگرام میں بھرپور شرکت کریں۔ خواتین کے لیے علیحدہ، باپردہ اور خصوصی انتظامات بھی کیے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس پروگرام سے مستفید ہو سکیں۔

رہنماؤں نے کہا کہ قرآنِ کریم کی تعلیم و خدمت ایک عظیم سعادت اور باعثِ اجر و ثواب ہے۔ انہوں نے اہلِ کوئٹہ سے گزارش کی کہ اس نادر موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور قرآنِ کریم کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے کے جذبے کے ساتھ اس کلاس میں شریک ہوں۔انہوں نے بتایا کہ مزید معلومات اور رجسٹریشن کے لیے 03438993411 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں