کچھی بولان کے علاقے گاؤں ایری میں غیرت کے نام پر مرد اور خاتون کو قتل کردیا گیا ۔
ملزم نے سیاہ کاری کے الزام میں اپنی 60سالہ ماں کو گلے میں پھندا ڈال کر اور ان کے مبینہ آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
جس کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس حاجی شہر بالاناڑی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال سبی منتقل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 60سالہ مسماۃ (ش)بھنڈ اور مقتول مرد کی شناخت 60سالہ مرید خان چانڈیو کے نام سے ہوئی ہے۔
مقامی پولیس نے واقعے کی قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔









