46

سکھر ڈوبنے کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

دریائے سندھ میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہونے کے باعث سکھر اور گڈو بیراج پر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اگلے 24 گھنٹے انتہائی نازک قرار دیے گئے ہیں اور امکان ہے کہ بیراج سے 7 لاکھ کیوسک تک کا ریلا گزرے گا۔

انتظامیہ نے دریائے سندھ کے کناروں اور کچے کے علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ نچلے علاقوں میں کسی بھی وقت پانی داخل ہوسکتا ہے، لہٰذا شہری حفاظتی اقدامات پر عمل کریں اور حکومتی ہدایات پر سختی سے کاربند رہیں۔

دریائے سندھ کے بڑھتے ہوئے پانی نے مقامی آبادی میں تشویش پیدا کردی ہے جبکہ امدادی اداروں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ سکھر، خیرپور اور قریبی اضلاع میں عارضی کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جا سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں