لورالائی: وین کے مسافر سے اسلحہ برآمد، گرفتار کر لیا گیا

106

لورالائی پولیس نے اسلحے کی اسمگلنگ کو کوشش ناکام بناتے ہوئے دوران چیکنگ وین کے مسافر سے اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ لورالائی سے اسلحہ اسمگلنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس پر ڈی آئی جی نے ایس ایس پی احمد سلطان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے گزشتہ شب تین بجے قومی شاہراہ پر ناکہ بندی کر کے چیک شروع کی اسی دوران لورالائی سے میختر جانے والی وین سے مسافر جمیل احمد کے بیگ سے سات عدد پسٹل اور نو پچاس کارتوس برآمد ہونے پر گرفتار کر لیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں