بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملانے پر غدار قرار دے دیا گیا۔
ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی اور کپتانوں کی پریس کانفرنس کے موقع پر سوریا کمار یادیو نے محسن نقوی اور سلمان علی آغا سے مصافحہ کیا جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
تصاویر وائرل ہوتے ہی بھارتی شدت پسندوں نے سوریا کمار یادیو کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’دیش یہ غداری کبھی نہیں بھولے گا‘۔
Ye gaddari desh kabhi nahi bhulega Suryakumar Yadav aur BCCI. pic.twitter.com/oABk2CGVpJ
— Sickular Circus (@sickularcircus) September 9, 2025
ایک صارف نے نام نہاد آپریشن سندور کے نام پر پڑنے والی مار کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ ہمارے دشمنوں سے ہاتھ ملارہے ہیں، مجھے نہیں معلوم یہ شیشے میں اپنی شکل کیسے دیکھتے ہوں گے ‘۔









