135

واٹس ایپ میں صارفین کیلئے دلچسپ فیچر کا اضافہ

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں موشن فوٹو فیچر کا اضافہ کیا جا رہا ہے، یہ نیا فیچر واٹس ایپ کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں دیا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے کسی ساکت تصویر کو متحرک کیا جاسکے گا بالکل آئی فون کے لائیو فوٹوز فیچر کی طرح، یعنی تصویر کھینچے جانے سے قبل کے چند سیکنڈ اور اس کے بعد کے چند سیکنڈ کو فوٹو میں متحرک کر دیا جائے گا جبکہ اس میں ساؤنڈ بھی شامل کیا جاسکے گا۔

آسان الفاظ میں یہ ایک تصویر سے زیادہ منی ویڈیو ہوگی جس میں ساکت تصویر میں چیزیں متحرک ہوں گی، فیچر کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے واٹس ایپ میں جاکر گیلری اوپن کرکے وہاں اوپر بائیں جانب موشن آئیکون پر کلک کرکے اسے استعمال کیا جاسکے گا۔

مگر جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ ابھی یہ فیچر بیٹا ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے اور وہاں بھی محدود صارفین کو دستیاب ہے۔

ابھی اس طرح کی متحرک تصاویر کو واٹس ایپ میں بھیجنے کے لیے صارفین کو تھرڈ پارٹی ایپس کی مدد لینا پڑتی ہے، مگر اس نئے فیچر سے آپ واٹس ایپ میں ہی اپنی پسند کی GIF تصاویر تیار کرکے دوستوں سے شیئر کرسکیں گے۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو متعارف کرایا جائے گا، مگر توقع ہے کہ ایسا بہت جلد ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں