وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار جمعہ خان کا بلاک شدہ شناختی کارڈ کھلوا دیا گیا۔درخواست گزار جمعہ خان نے بتایا کہ ان کے خاندانی ریکارڈ میں دو اجنبی لوگ شامل ہو گئے تھے۔جن کی وجہ سے ان کے قومی شناختی کارڈ بلاک ہو چکے تھے۔ان غیر متعلقہ اشخاص کو اپنی خاندانی ریکارڈ سے نکالنے اور اپنے شناختی کارڈ کے بحالی کے لیے انہوں نے متعدد بار کمیٹی کے روبرو پیش ہوئے۔
تمام ثبوت پیش کیے لیے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔
سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔
لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے خاندانی ریکارڈ سے غیر متعلقہ اشخاص کو نکال کر ان کے کارڈ بحال کیے جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ بحال کرتے ہوئے غیر متعلقہ اشخاص کو خاندانی ریکارڈ سے نکال دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔









