رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے ٹرانسپورٹ میر لیاقت علی لہڑی اور ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ بشیر احمد بڑیچ نے شہباز ٹاؤن، فقیر آباد، بلوچستان یونیورسٹی، غوث آباد اور دیگر علاقوں کے برساتی نالوں اور مین نالوں کا دورہ کرکے صفائی کے کاموں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر میر لیاقت علی لہڑی نے ہدایت کی کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن، محکمہ ایریگیشن اور صفا کوئٹہ باہمی تعاون سے نالوں کی صفائی کا کام تیز کریں تاکہ بارشوں کے دوران نکاسی آب میں رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ ایڈمنسٹریٹر بشیر احمد بڑیچ نے صفائی کے عمل کی روزانہ نگرانی اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے بھی صفائی مہم میں تعاون کی اپیل کی۔









