وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار کو بجلی کے بل پر 65 ہزار کا ریلیف فراہم کروا دیا گیا

36

درخواست گزار نوشاد یونس نے بتایا کہ انہیں کیسکو کی جانب سے غلط یونٹس پر مبنی غیر منصفانہ بل موصول ہوا۔جس کی درستگی کے لیے انہوں نے متعدد بار متعلقہ دفتر سے رابطہ کیا چکر کاٹے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر میں درخواست دائر کی۔

درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بجلی بل کی درستگی فوری طور پر کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے بجلی بل کی درستگی کر دی جس سے درخواست گزار کو بجلی کے بل پر 65 ہزار کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں