وفاقی محکموں کے انٹرویوز میں ناقص منصوبہ بندی، ہزاروں نوجوان مشکلات کا شکار، نیشنل پارٹی کا اظہارِ تشویش

34

نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ وفاقی محکموں کی آسامیوں کے انٹرویوز کے دوران انتظامی بے ضابطگیوں اور حکومتی ناقص حکمت عملی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ہزاروں نوجوانوں کو ایک ہی دن مختلف انٹرویوز کے لیے طلب کرنا حکومتی اداروں کی غیر سنجیدگی اور ناقص منصوبہ بندی کا واضح ثبوت ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایک طرف نوجوانوں کو کیسکو کی آسامیوں کے انٹرویوز کے لیے طلب کیا جاتا ہے اور دوسری جانب اسی دوران مختلف وفاقی محکموں کے انٹرویوز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

حکومت کی یہ غیر مربوط حکمت عملی نوجوانوں کو شدید ذہنی و نفسیاتی الجھن، مالی مشکلات اور غیر ضروری پریشانیوں میں مبتلا کر رہی ہے۔

بلوچستان کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدوار پہلے ہی محدود وسائل کے باوجود روزگار کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، مگر حکومتی اداروں کی ناقص منصوبہ بندی ان کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ظے۔

بیان میں کہا گیا کہ تمام وفاقی محکموں کے انٹرویوز کے لیے الگ الگ اور مناسب شیڈول جاری کیا جائے، امیدواروں کو بروقت آگاہ کیا جائے اور بھرتیوں کے تمام مراحل میں شفافیت، میرٹ اور بلوچستان کے نوجوانوں کے جائز حقوق کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں