عوامی شکایات کے فوری ومؤثر ازالے کو یقینی بنایا جائے،اسسٹنٹ کمشنر بروری کوئٹہ

25

اسسٹنٹ کمشنر بروری کوئٹہ زوپش آغا کی زیرِ صدارت اجلاس میں تحصیل بروری کے انتظامی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تحصیلدار، قانون گو اور پٹواریوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں علاقے کی مجموعی صورتحال، ریونیو امور اورعوام کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بروری زوپش آغا نے متعلقہ افسران اورعملے کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے فوری ومؤثر ازالے کو یقینی بنایا جائے، سرکاری امور میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری لگن، دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دی جائیں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوامی خدمت اور مسائل کا بروقت حل انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں