مشیرکھیل مینا مجید کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق خبر بے بنیاد ہے، ترجمان محکمہ کھیل بلوچستان

Meena Majeed 48

ترجمان محکمہ کھیل بلوچستان نے مشیر کھیل مینا مجید کے حوالے سے وارنٹ گرفتاری کی خبر کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔

ترجمان کے مطابق شاہ محمد دوتانی نامی شخص دراصل افغان شہری ہے جس کے خلاف چند ماہ قبل محکمہ کھیل کے خلاف مبینہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے کارروائی کی تھی جس کے نتیجے میں وہ جیل بھی جا چکا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ محکمہ کھیل کی جانب سے بھی مذکورہ شخص کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کروایا گیا ہے ان کے مطابق اب وہ اپنے خلاف درج مقدمے کو جواز بنا کر محکمہ کھیل کے خلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے۔

ترجمان محکمہ کھیل نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ شخص ذاتی مفادات اور پیسے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مینا مجید کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق خبر حقائق کے منافی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں