ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک سرکلر کے مطابق ضلع ویسٹ کوئٹہ کے تمام مدارس کو بذریعہ ہذا نوٹس ضلع کوئٹہ ویسٹ میں قائم تمام دینی مدارس کے منتظمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اندرونِ سات (07) یوم بلوچستان چیریٹی اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (BCRA) کے تحت باقاعدہ رجسٹریشن کرائیں اور دفتر میں ضروری دستاویزات کے ہمراہ تشریف لائیں۔
بصورتِ دیگر غیر رجسٹرڈ مدارس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔









