کمشنر کوئٹہ کی زیرِ صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس

41

کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیرِ صدارت ڈویژنل مانیٹرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے کمیٹی کے مختلف ایجنڈا پوائنٹس پر پیش کی گئی پیشرفت، امن و امان کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات اور متعلقہ سرکاری محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں انسدادِ دہشت گردی اقدامات، مشتبہ افراد کی پروفائلنگ، فورتھ شیڈول کی اپ ڈیٹ، جوائنٹ رسپانس سینٹرز، مدارس کی رجسٹریشن، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں، تعلیمی اداروں اور صحت مراکز کی فعالیت سمیت دیگر اہم امور زیرِ بحث آئے۔اجلاس میں ایس ایس پی ایڈمن دوستین ،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سید شیبر شاہ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سے این ایف کاشف مشتاق کے علاہ اسسٹنٹ کمشنر پولیٹیکل کوئٹہ ڈویژن سید کلیم اللہ اور ایکسائز،کسٹم،نادرا،اسپیشل برانچ،ایف ائی اے ،ایف سی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران موجود تھے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی (DIC) کے اجلاس ماہانہ بنیادوں پر منعقد کیے جا رہے ہیں جبکہ بیسا (BISA) ڈیش بورڈ پر شکایات اور متعلقہ سرگرمیوں کا ڈیٹا باقاعدگی سے اپ لوڈ کرنے کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی پروفائلنگ کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ عمل محکمہ انسدادِ دہشت گردی (CTD) کے دائرہ اختیار میں ہے اور اس پر کام جاری ہے۔اجلاس کو مزید آگاہ کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فورتھ شیڈول میں شامل 120 مشتبہ افراد کے نام پہلے ہی بیسا ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کیے جا چکے ہیں جبکہ ڈیٹا کی تصدیق اور درستگی کے لیے سی ٹی ڈی کے ساتھ مزید رابطہ کاری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں