بختیارآباد کے قریب قومی شاہراہ پر ڈاکووں کی لوٹ مار مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز ودیگر سامان چھین لیا

28

بختیارآباد کے قریب قومی شاہراہ پر ڈاکووں کی لوٹ مار متعدد گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی موبائل فونز ودیگر سامان چھین لیا ڈاکووں کی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرنے اور ان کو مبینہ طورپر حراساں کرنے اور خواتین سے سونے کی بالیاں انگوٹھیاں و دیگر زیور چھینے پر مشتعل افراد اور مسافروں کا شدید احتجاج قومی شاہراہ کو بلاک کردیا ۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز بختیارآباد کے قریب قومی شاہراہ پر ڈاکووں نے رکاوٹیں کھڑی کرکے کوئٹہ بھاگ و دیگر علاقوں سے انے والی چھوٹی بڑی گاڑیوں کے مسافروں سے لوٹ مار کرتے رہے ڈاکووں نے اسلحے کے زور گاڑیوں کو روک کر مسافروں سے لاکھوں روپے نقدی درجنوں موبائل فونز ودیگر قمیتی سامان چھین لیا جبکہ ایک ٹوڈی کار کو روک کر ڈاکووں نے مبینہ طورپر خواتین سے توہین آمیز اور بد تمیزی کی اور مبینہ طورپر ان کو حراسان کرنے کے بعد ان سے سونے کی بالیاں انگوٹھیاں و دیگر زیور چھین کر فرار ہوگئے واقعے کے خلاف مشتعل افراد اور مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوے قومی شاہراہ کو بلاک کردیا جبکہ جاے وقوع پر پولیس کے پہنچنے پر مشتعل افراد نے پولیس کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور ڈبکووں کے ساتھ پولیس کے گٹھ جوڑ نا منظور کے بلند شگاف نعرے بازی کی گئی احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہونے سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں سینر پولیس حکام کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں