کوئٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےمنشیات فروش کو گرفتار کر کے ملزم سے 4کلوگرام چرس برآمدکر لی۔
ترجمان ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اتوار کو شہید غنی خروٹ آباد پولیس تھانے کے عملے نے ایس ایچ او احسان مروت کی سربراہی میں منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم عزت اللہ ولد عبد المالک قوم اچکزئی سکنہ قلعہ عبداللہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 4 کلو گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔









