وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا اللہ لانگو کا کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

50

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے بدھ کو کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور وہاں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے شہر میں امن و امان کی صورتحال اور سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی انتظامات کو مثر بنانا ضروری ہے۔ حکومت اس حوالے سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں