سعودی قیادت میں قائم اتحادی فوج نے حوثی ملیشیا سے منسوب حملوں اور کروز میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اتحادی فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں حوثی ملیشیا کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ، نجران انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور جازان میں کنگ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کے حملے کی ویڈیو دکھائیں۔
سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے حوثیوں کے ایک کروز میزائل کو بھی فضا میں روک کر تباہ کرنے کی ویڈیو بھی دکھائی۔
المتحدث الرسمي باسم قوات التحالف: مشاهد من اعتداءات ميليشيا الحوثي الإرهابية على (مطار أبها الدولي – مطار نجران الدولي – مطار الملك عبدالله الدولي بجازان) التي تم عرضها في المؤتمر الصحفي اليوم.#واسpic.twitter.com/lSk9InOHKh
— واس العام (@SPAregions) October 15, 2026
اتحادی فوج نے ان حملوں کی ذمہ داری حوثی ملیشیا سے منسوب کی ہے تاہم فراہم کردہ معلومات میں حملوں کے وقت، ممکنہ جانی و مالی نقصان اور میزائل کو روکنے کی کارروائی کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
یاد رہے کہ حوثیوں کے سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر حملے میں پائلٹ سمیت 13 افراد جاں بحق اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے جب کہ حوثیوں کے میزائل کو فضا میں تباہ کرنے سے اس کے ٹکڑے لگنے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔









