جعلی صحافیوں اور گروہوں سے پریس کلب اور بی یو جے کی لاتعلقی

47

بی یو جے کے صدر منظور احمد ، جنرل سیکرٹری شاہ حسین ترین ،کوئٹہ پریس کلب کے صدر عرفان سعید ، جنرل سیکرٹری ایوب ترین واراکین نے مشترکہ بیان میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ بعض افراد اور گروہ صحافی اور صحافت کے نام پر سرکاری محکموں ،پولیس، نجی اداروں اور شخصیات سے ملاقات کرنے کے خواہاں یا ملاقات کرکے ذاتی مفادات حاصل کرنے کوشش کررہے ہیںاس سلسلے میں بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب کو مسلسل شکایات اطلاعات موصول ہورہی ہیں ان جعلی صحافیوں اور گروہوں سے پریس کلب اور بی یو جے کا کوئی تعلق نہیںاس سلسلے میں شہری ، حکومت ، سرکاری محکمے ،نجی ادارے اور دیگر اہم شخصیات احتیاط برتیں خود کو صحافی کہلوانے والوں کے صحافتی ادارے سے تعلق ، بی یو جے یا کوئٹہ پریس کلب سے وابستگی کی ضرور تصدیق کریںتعلق ثابت نہ ہونے پر ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کی جائےبی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب اس سلسلے میں ہرقسم کے تعاون کیلئے پر عزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں