ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی عالمی یومِ سفید چھڑی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت

25

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے عالمی یومِ سفید چھڑی کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے نابینا افراد اور بچوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور ان کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نابینا افراد معاشرے کا اہم اور قابلِ احترام حصہ ہیں، جو اپنی محنت، صلاحیتوں اور عزم کے ذریعے معاشرے میں مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں۔

انہیں مساوی مواقع، سہولیات اور حوصلہ افزائی فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے خصوصی افراد کی فلاح و بہبود کے عزم کا ذکر کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ نابینا اور دیگر خصوصی افراد کے مسائل، بالخصوص ملازمتوں میں پانچ فیصد کوٹے پر عمل درآمد اور روزمرہ مشکلات کے حل کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خصوصی افراد کی خدمت اور ان کے حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس مقصد کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں