خیبر پشتونخوا ء میں گورنر راج کیخلاف آج بلوچستان بھر میں مظاہرے کئے جائیں گے،تحریک تحفظ آئین پاکستان

40

پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال کے زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں پشتونخوامیپ کے چیئرمین،تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے اعلان کردہ احتجاج پر غور وخوض کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ 14اکتوبر کو صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے اور اس سلسلے میں کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ سہہ پہر 3بجے منعقد ہوگا۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے مرکزی وصوبائی اور ضلع کوئٹہ کے قائدین کرینگے۔ اور تمام اضلاع میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رکن پارٹیاں احتجاجی مظاہرے کرے گی۔ اجلاس کے جاری کردہ بیان میں 11اکتوبر 2026خیبر پشتونخوا کے منتخب قانونی حکومت کو ختم کرنے، صوبے میں گورنر راج اور ایمرجنسی لگانے کے اقدامات کو کھلی طو رپر مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کی گئی ہے اور مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملک کو بحرانوں اور سیاسی عدم استحکام سے نکالنے کا واحد راستہ فارم47کے مسلط ٹولے کی حکومت /حکومتوں کا خاتمہ کرنا ہوگا اور ملک میں نئے سرے سے صاف شفاف انتخابات کرانا ہوگا۔ اجلاس میں کبیر افغان، موسیٰ بلوچ، واحد شاہوانی، علامہ ولایت حسین اور صورت خان کاکڑ نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں