کوئٹہ پولیس نے منشیات فروشوں، مطلوب، اشتہاری ، مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ جبکہ 8 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے اور ون وے کی خلاف ورزی پر 25 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ ضیاء الحق مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او بروری نے کارروائی کرتے ہوئے وقار حسین سے 5 کلو چرس برآمد کرکے گرفتار کرلیا تھانہ عبدالخالق شہید کے حملے نے غلام حضرت سے 720 گرام چرس برآمد کرکے دوسری کارروائی میں اشتہاری ملزمان دولت خان اور بابو خان کو گرفتار کرلیا۔
اس کے علاوہ تھانہ امیر محمد دستی کے عملے نے مطلوب ملزم نزاکت کو گرفتار کرلیا۔ اس کے علاوہ تھانہ شہید ڈی ایس پی جمیل کاکڑ کے عملے نے مفرور ملزمان نقیب اللہ اور ابراہیم کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ دوسری کارروائی میں 8 گاڑیوں سے کالے شیشے اتارے اور 25 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ون وے کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی کی پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی









