پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پیر کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے ان بہادر سپوتوں کی شہادت پوری قوم کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔
دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبرِ جمیل دے اور پوری قوم کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔









