کوئٹہ میں پاکستان فوج کا طیارہ گر کر تباہ، میجر حسنین اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت قومی نقصان ہے ، وزیر اعلیٰ بلوچستان

46

پاک فضائیہ کا زیر تربیت طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب زیر تربیت مشاق طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹس نے جامِ شہادت نوش کیا، شہدا میں انسٹرکٹرپائلٹ میجرحسنین شہزاد اور زیرِتربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں پائلٹس کی شہادت قومی نقصان ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں