پاکستان تحریک انصاف کے پرامن لانگ مارچ کی حمایت کرتے ہیں، علی احمد کرد

17

آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کے چیئرمین علی احمد کرد سیکریٹری صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن حسیب جمالی نائب صدر سندھ ممبر پاکستان بار کونسل بیرسٹر صلاح الدین نائب صدر پنجاب ربعیہ باجوہ نائب صدر خیبر پختونخواہ ممبر بار کونسل علی زمان نائب صدر بلوچستان غنی خلجی اور راحب خان بلیدی نے اپنے ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے پرامن لانگ مارچ اور ان کی تمام مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا لا نگ مارچ ملک کے اندر جمہوریت کے استحکام آئین و قانون کی بالادستی آزاد عدلیہ آزاد پارلمنٹ ملک میں جاری سیاسی معاشی بحران امن وامان کے بگڑتی ہوئی صورتحال سیاسی قائدین و کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریوں انسانی حقوق کے پامالیوں مہنگائی لاقانونیت اقرباء پروری کرپشن لوٹ کھسوٹ کے خلاف تاریخی جدوجہد ہوگی۔

آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی اس تاریخی جدوجہد میں تحریک انصاف کے حمایت کا اعلان کرتی ہے ہم تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ، شاہ محمد قریشی سمیت ملک بھر قید سیاسی کارکنوں ڈاکٹر ماہ رنگ اور ان کے ساتھیوں علی وزیر ، ایمان مزاری ، ہادی چھٹہ ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

بیان میں کہا کہ حکومت فوری طور پر ان کے جائز مطالبات تسلیم کرے اور پرامن ریلی کے شرکاء کے تحفظ کو یقینی بنائے کسی بھی غیر آئینی و غیر قانونی رکاوٹوں سے گریز کرے آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی نے واضع کیا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں گورنر راج لگانے اور کسی بھی غیر جمہوری عمل اور منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کی گئی تو وکلاء اس کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں