نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بزرگ سیاسی رہنما ڈاکٹر حکیم لہڑی کے انتقال پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈاکٹر حکیم لہڑی نے پوری زندگی بلوچ قومی حقوق ، سیاسی شعور اور قومی جدوجہد کے لیے وقف کردی تھی ، ان کی وفات بلوچ قومی سیاست اور جدوجہد کے لیے بڑا نقصان ہے ان کا خلا طویل عرصے تک محسوس کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر حکیم لہڑی ایک بااصول، نظریاتی اور مخلص سیاسی رہنما تھے ، جنہوں نے مشکل ترین حالات میں بھی اپنی سیاسی وابستگی اور قومی نظریہ پر سمجھوتہ نہیں کیا ۔
ڈاکٹر حکیم لہڑی نے قومی نظریے پر کبھی سمجھوتہ نہ کیا‘ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ
15









