مانگی ڈیم پمپگ اسٹیشن حملہ تحقیقاتی کمیشن میں این سی سی آئی اے کوئٹہ زون کی رپورٹ پیش

18

زیارت میں مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی تحقیقات کے لیے قائم تحقیقاتی کمیشن جسٹس محمد عامر نواز رانا نے کھلی عدالت میں کمیشن کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے کوئٹہ زون نے مانگی ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر مذکورہ حملے کے بعد سے لیکر اب تک اٹھائے گئے اقدامات اور سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جعلی، من گھڑت اور گمراہ کن خبروں کے خلاف قانونی کارروائی سے متعلق پیش رفت رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ کے مطابق اب تک ایسے 50 پیجز کو ضروری قانونی کاروائی کر کے بلاک کردیا گیا ہی. علاوہ ازیں ڈائریکٹر پی ٹی اے کوئٹہ زون نے کمیشن کے استفسار پر بتایا کہ واقعہ سے متعلق جعلی، من گھڑت اور نفرت انگیز سوشل میڈیا پیجز کی مسلسل نگرانی اور اس طرح کے پیجز کو فوری بلاک کرنے سے متعلق مجاز اتھارٹی Web Analysis Division، پی ٹی اے اسلام آباد ہے۔ جس پر تحقیقاتی کمیشن نے ڈائریکٹر WAD، پی ٹی اے اسلام آباد کو ہدایت جاری کی کہ وہ آئندہ سماعت پر ویڈیو لنک کے ذریعے کمیشن کے سامنے پیش ہو کر اس معاملے پر اقدامات سے متعلق کمیشن کو تفصیلی بریفنگ دیں۔ تحقیقاتی کمیشن نے مزید کارروائی اگلی سماعت تک ملتوی کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں