انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسمہ جتک کے اصل اغوا کاروں اور اس کے والد و ماموں کے اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جائے
کوئٹہ،بلوچستان اسمبلی اجلاس میں رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن نے اسمہ جتک کے والد کے قتل کیس پر پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں قتل کیس سے جڑے لوگوں کو مارنے کا کہا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسمہ جتک کے اصل اغوا کاروں اور اس کے والد و ماموں کے اصل قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، وہ ہر اسمبلی اجلاس میں یہ معاملہ اٹھاتے رہیں گے۔ صوبائی وزیر علی مدد جتک نے بھی اصل قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔









