چیئرپرسن بلوچستان سینئر سٹیزن ویلفیئر کونسل حکومتِ بلوچستان احمد علی درانی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کے شہریوں کو سفری سہولیات میں درپیش مشکلات کے ازالے کے لئے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ذاتی اور مخلصانہ کاوشوں کی بدولت جناح پیپلز میٹریو ٹرین سروس کا آغاز کوئٹہ کے شہریوں کے لیے سفری سہولیات میں بہتری کی جانب اہم پیشرفت ہے جس کے لیے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور ان کی صوبائی حکومت خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ بزرگ شہریوں کے لیے مفت سفری سہولیات کا اعلان انتہائی قابل ستائش اقدام ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان سینئر سٹیزن ویلفیئر ایکٹ 2017 کے تحت بزرگ شہریوں کو حاصل سہولیات کے پیشِ نظر اور اپنی بصیرت کے مطابق کوئٹہ کے شہریوں اور بالخصوص کوئٹہ کے بزرگ شہریوں کو مفت سفری سہولیات کی فراہمی کا جو اقدام کیا ہے اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور امید کی جاتی ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان صوبے کے بزرگ شہریوں کو درپیش دیگر مسائل کے خاتمے کے لیے سینئر سٹیزن ویلفیئر کونسل کی مخلصانہ سرپرستی اور تعاون کے لیے اپنی خدائداد صلاحیتوں کے مطابق بزرگ شہریوں کی خدمت کو اولین ترجیح دیں گے تاکہ بزرگ شہریوں کو مستقبل میں پیش آنے والے مسائل و مشکلات کا قانون کے منصوبہ بندی کی جا سکے۔
کوئٹہ کے شہریوں کو سفری سہولیات میں درپیش مشکلات کا ازالہ
46









