ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ویسٹ کی ون ویلنگ کے خلاف کارروائی ، 21 افراد گرفتار

42

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ویسٹ منیر احمد درانی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ویسٹ نےاسسٹنٹ کمشنر بروری کاشف امر کی نگرانی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ میں ملوث 21 افراد کو گرفتار کر لیا۔ اس کارروائی میں ایس ایچ او ہزارہ ٹاؤن، ایس ایچ او شالکوٹ تھانہ اور ایس ایچ او کیچی بیگ تھانہ نے حصہ لیا۔

حکام کے مطابق لنک شاہوانی روڈ پر ون ویلنگ کے باعث جمعہ کے روز سڑک سے گزرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جبکہ قریبی علاقوں کے مکینوں کی جانب سے بھی ون ویلنگ اور اس سے پیدا ہونے والی مشکلات کے حوالے سے شکایات موصول ہوئی تھیں جبکہ اکثر حادثات بھی رونما ہوتے تھے جس سے شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں ،لہذاعوامی شکایات اور شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ون ویلنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کیا۔انتظامیہ کے مطابق ون ویلنگ ایک خطرناک عمل ہے،عوامی سڑکوں پر ون ویلنگ اور دیگر خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں