اداکارہ عائشہ عمر نے جنسی تشدد کا سامنا کرنے والی خواتین اور بچوں کے ساتھ ہونے والے رویے پر آواز اٹھاتے ہوئے معاشرے میں متاثرین کو قصوروار ٹھہرانے کے رجحان پر سوالات اٹھائے ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ توجہ متاثرہ افراد کے لباس اور معمولات کے بجائے تشدد کرنے والوں کے عمل پر ہونی چاہیے۔
عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں جنسی تشدد کے واقعات کے بعد متاثرہ خواتین سے سوالات کرنے اور انہیں ذمہ دار قرار دینے کے بجائے ملزمان کے احتساب کی ضرورت اجاگر کی گئی ہے۔
شیئر کی گئی پوسٹ میں نشاندہی کی گئی کہ خواتین، بچوں اور جانوروں کے علاوہ مردہ افراد کو بھی جنسی تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعات سامنے آتے ہیں، لیکن ایسے معاملات میں بھی اکثر خواتین کے لباس، گھر سے نکلنے کے وقت اور باہر جانے پر سوال اٹھائے جاتے ہیں۔









