ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ اہداف سے زیادہ ٹیکس وصول کرلیا

40

ایف بی آر نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے کردہ ٹیکس وصولی کے اہداف نہ صرف 100 فیصد حاصل کیے بلکہ سہہ ماہی کیلئے ٹیکس وصولیاں 3053 ارب روپے کے مقررہ ہدف سے بھی25 ارب روپے زیادہ ہے اور ستمبر 2026 میں ہونیوالی ٹیکس وصولیاں بھی مقررہ ہدف سے زیادہ رہی ہیں۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعدادوشمار موصول ہونے پر ٹیکس وصولیوں میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ٹیکس دہندگان کی جانب سے اب تک 57 لاکھ انکم ٹیکس گوشوارے بھی موصول ہوچکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کو دستیاب ٹیکس وصولیوں کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو رات گئے تک موصول ہونے والے ٹیکس وصولیوں کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 میں 1355 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں