عوام، نوجوانوں، طلبہ اور قبائلی عمائدین کی تجاویز اور مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے گا ، جمال رئیسانی

49

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و ایم این اے میر جمال خان رئیسانی سے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں حلقہ این اے 264 سریاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ، نوجوانوں، قبائلی شخصیات اور معززین کے وفود نے ملاقات کی۔

مختلف وفود نے اپنے علاقوں کی صورتحال، عوام کو درپیش مسائل اور نوجوانوں و طلبہ سے متعلق امور پر میر جمال خان رئیسانی سے گفتگو کی۔ اس موقع پر حلقے میں عوامی رابطے، بنیادی سہولیات اور علاقائی ضروریات سمیت مختلف معاملات بھی زیرِ بحث آئے۔

میر جمال خان رئیسانی نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 264 سریاب کے عوام سے براہِ راست رابطہ ان کے لیے ہمیشہ اہم رہا ہے۔ عوام، نوجوانوں، طلبہ اور قبائلی عمائدین کی تجاویز اور مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے گا اور متعلقہ سطح پر ان کے حل کے لیے آواز اٹھائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سریاب کے عوام کے ساتھ رابطے اور خدمت کا یہ سلسلہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔دریں اثناء میر جمال خان رئیسانی سے ایک معذور نوجوان نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران نوجوان نے اپنی ضرورت کے حوالے سے نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے وہیل چیئر فراہم کرنے کی درخواست کی۔

میر جمال خان رئیسانی نے نوجوان کی درخواست پر فوری اقدام کرتے ہوئے اسی وقت وہیل چیئر فراہم کر دی۔

وہیل چیئر ملنے پر نوجوان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میر جمال خان رئیسانی کا شکریہ ادا کیا۔نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے کہا کہ معاشرے کے خصوصی افراد کی ضروریات کا خیال رکھنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور دستیاب وسائل کے مطابق ان کی معاونت جاری رکھی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں