بلوچستان ریونیو اتھارٹی کا ٹیکس وصولی کا نظام مزید موثر بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن پر زور

43

وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور وزیرِ خزانہ میر شعیب نوشیروانی کی رہنمائی میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) ٹیکس وصولی کے نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور اس کے عمل کو مزید موثر، شفاف اور سہل بنانے کے لیے ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھا رہی ہے۔

اسی سلسلے میں بلوچستان ریونیو اتھارٹی کے چیئرپرسن عبداللہ خان کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آڈٹ کی پیش رفت اور آڈٹ کارروائیوں, ٹیکس وصولی کے عمل کی ڈیجیٹلائزیشن، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور ریونیو نظام میں مزید بہتری کے اقدامات کا جائزہ لیا.اجلاس میں ریونیو گیپس کی نشاندہی، آڈٹ سے متعلق اقدامات، مختلف اصلاحاتی اقدامات (Initiatives)، ڈیٹا اکٹھا کرنے اور ڈیٹا کے تجزیے سمیت آڈٹ کے عمل سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرپرسن نے آڈٹ کے عمل کو مزید مثر بنانے اور دستیاب ڈیٹا کو بہتر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ریونیو گیپس کی نشاندہی, ڈیجیٹلائزیشن کے محصولات میں بہتری لانے پر زور دیا۔اجلاس میں ڈیٹا کی درستگی، موثر تجزیے اور مربوط معلومات کی بنیاد پر ٹیکس انتظامیہ کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں