گلستان سیکٹر میں سرحدی جھڑپ، متعدد افغان طالبان ہلاک، سیکیورٹی فورسز

46

پاک افغان سرحدی علاقے گلستان سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود میں داخل ہونے اور فائرنگ کی کوشش پر بروقت جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔

سیکیورٹی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ سرحدی علاقے میں سیکیورٹی فورسز کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کی حدود میں ہونے والی کسی بھی دراندازی کی کوشش کا بروقت اور مؤثر جواب دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں